ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی وہ کام کر ڈالا جو اس سے پہلے صرف ہٹلر نے کیا تھا، دنیا بھر میں کھلبلی مچ گئی

ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی وہ کام کر ڈالا جو اس سے پہلے صرف ہٹلر نے کیا تھا، دنیا بھر ...
ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی وہ کام کر ڈالا جو اس سے پہلے صرف ہٹلر نے کیا تھا، دنیا بھر میں کھلبلی مچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکا کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تارکین وطن کے لئے جذبات سے ہر کوئی آگاہ ہے لیکن کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ وہ نفرت کے اظہار میں اتنے آگے بڑھ جائیں گے کہ تاریخ کے بدترین ڈکٹیٹر ہٹلر کی یاد تازہ ہو جائے گی۔
ویب سائٹ INDY100 کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتظامیہ کو حکم جاری کردیا ہے کہ تارکین وطن کے جرائم کی فہرست ہر ہفتے شائع کی جائے۔ انہوں نے جب اس حکمنامے پر دستخط کئے تو غیر قانونی تارکین وطن کے ہاتھوں مارے جانے والے امریکی شہریوں کے ناموں کی فہرست باآواز بلند پڑھ کر سنائی۔

’میں خفیہ دورے پر شام گئی تو اچانک بتایا گیا کہ بشارالاسد ملنا چاہتے ہیں اور پھر۔۔۔‘ امریکی خاتون نے ایسی تفصیلات بیان کردیں کہ پوری دنیا دنگ رہ گئی

حکمنامے میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ اس کا اطلاق غیر قانونی طور پر امریکہ میں مقیم تارکین وطن پر ہوگا یا تمام تارکین وطن پر۔ تجزیہ کار کرسٹوفر ہوٹن کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے اس حکمنامے نے ہٹلر کے دور کی یاد تازہ کردی، جب ”دی کرمنل جیو“ کے نام سے شائع ہونے والے اخبار میں جرائم میں ملوث یہودیوں کی تصاویر شائع کی جاتی تھیں۔ ان میں جیبیں کاٹنے والے یہودیوں کی تصاویر بھی شامل تھیں۔

پاکستان اور سعودی عرب کے ویزوں پر پابندی نہیں لگائی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
پروفیسر رچرڈ ویل کارڈ اپنی کتاب ہٹلرز ایتھکس میں لکھتے ہیں کہ ”1943ءمیں نازی حکومت کی جانب سے جرمن پریس کو ایک ہدایت نامہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ یہودی فطرتاً مجرم ہیں۔ وہ دوسری اقوام کی طرح ایک قوم نہیں ہیں بلکہ جرم ان کی وراثت میں شامل ہے۔“ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آج کی امریکی حکومت تارکین وطن کے ساتھ ہٹلر کے دور کے یہودیوں جیسا برتاﺅ کرنے کی تیاری کرہی ہے، جو کہ یقینا خوفناک بات ہے۔