موبائل پولیس خدمت مرکز شہریوں کو سہولیات میسر کرنے میں مسلسل سرگرم

موبائل پولیس خدمت مرکز شہریوں کو سہولیات میسر کرنے میں مسلسل سرگرم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہوررائے بابر سعید نے کہا ہے کہ لاہور پولیس عوام کوسہولیات کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور سہولیات کی فراہمی کیلئے مزید اقدامات کئے جارہے ہیں۔موبائل پولیس خدمت مرکز روزانہ مخصوص اوقات میں شہر کے مقررکردہ مقامات پرخدمات فراہم کر رہا ہے۔ہفتہ وار شیڈول کے مطابق موبائل پولیس خدمت مرکز بروزپیرمین گیٹ یو ای ٹی گجر پورہ، منگل بھوگیوال چوک شالیمار،بدھ ایجر ٹن روڈ سول لائن،جمعرات ای ایم ای سو سائٹی چوہنگ اوربروزجمعہ اسلام نگر سٹاپ (مین ملتان روڈ)سندر فرائض سرانجام دے گا۔خدمت مراکز کریکٹرو ویریفکیشن سرٹیفکیٹس، گمشدگی رپورٹس، کرایہ داروں کا اندراج اور لائسنسنگ سمیت14 سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
خدمت مراکز لبرٹی مارکیٹ اور اقبال ٹاؤن08بجے صبح تا08بجے رات تک شہریوں کو سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ شہریوں کو سہولیات کے فراہمی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -