بھارت: لال قلعے پر پرچم لہرانے کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ

بھارت: لال قلعے پر پرچم لہرانے کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ
بھارت: لال قلعے پر پرچم لہرانے کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ
سورس: Twitter@savingpunjab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی کے دارالحکومت نئی دہلی میں کسان ٹریکٹر ریلی کے دوران دہلی کے لال قلعے پر کسانوں کی جانب سے پرچم لہرانے کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔
کسان رہنما آج بھی مظاہرین سے خطاب کریں گے، صورتِ حال کنٹرول کرنے کے لیے اضافی نیم فوجی دستے تعینات کر دیئے گئے ہیں۔
بھارتی کی دیگر دو ریاستوں پنجاب اور ہریانہ میں بھی اس حوالے سے ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت کے نام نہاد یومِ جمہوریہ کے موقع پر بھارتی کسان مظاہرین نے دہلی کے لال قلعے پر اپنا مذہبی پرچم لہرا دیا تھا۔
بھارتی پولیس کی جانب سے مظاہرین کو روکنے کے لیے شیلنگ اور لاٹھی چارج بھی کیا گیا تھا لیکن انہیں کسانوں کو روکنے میں ناکامی کا سامنا رہا۔
زرعی قوانین پر مودی سرکاری کے خلاف 2 ماہ سے احتجاج کرنے والے کسان مظاہرین بھارتی یومِ جمہوریہ کے موقع پر ہونے والی پریڈ کے دوران دارالحکومت دہلی میں داخل ہوئے تھے۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو فوجی پریڈ سے وقت سے پہلے ہی سیدھا گھر پہنچادیا گیا تھا، کسانوں کے دھاوے کے بعد مودی لال قلعے پر روایتی خطاب نہیں کر سکے۔