ممتاز صحافی و چیف ایڈیٹر نوائے وقت مجید نظامی کے انتقال پر سی پی این ای کی تعزیت

ممتاز صحافی و چیف ایڈیٹر نوائے وقت مجید نظامی کے انتقال پر سی پی این ای کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(این این آئی) کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز(سی پی این ای) کے صدرمجیب الرحمان شامی اور سیکریٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک نے سی پی این ای کے بانی رکن اور روزنامہ دی نیشن و نوائے وقت گروپ کے چیف ایڈیٹر ڈاکٹر مجید نظامی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے پاکستان کی صحافت کے لئے ایک بڑا سانحہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ان کی وفات سے بے باک صحا فت کا ایک طویل اورعظیم باب کا اختتام ہوگیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ مرحوم ڈاکٹر مجید نظامی کی بطور ایڈیٹر نصف صدی سے زائدعرصہ پر محیط گرانقدر خدمات کو ہمیشہ یا درکھا جائے گا۔مرحوم ایک انتہائی بے باک،حق گو اور محب وطن شخصیت تھے ، وہ آزادی صحافت کے پر جوش علمبردار تھے اور انہوں نے کسی کے آگے گھٹنے نہیں ٹیکے اور کوئی بھی دباوانھیںاصولوں پر سمجھوتہ کرنے پرمجبور یا آمادہ نہ کرسکاتھا۔ تعزیتی بیان میں کہا گیا ہے کہ مرحوم ڈاکٹرمجید نظامی متعدد بار سی پی این ای کے صدر رہ چکے تھے اس لئے سی پی این ای کے لئے انکی خدمات ہمیشہ ناقابل فراموش رہیں گی

مزید :

صفحہ اول -