مجید نظامی عظیم مفکر، ادارہ ساز شخصیت اور محب وطن پاکستانی تھے: رفیق تارڑ

  مجید نظامی عظیم مفکر، ادارہ ساز شخصیت اور محب وطن پاکستانی تھے: رفیق تارڑ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن‘ آبروئے صحافت‘ رہبرپاکستان اور سابق چیئرمین نظریہئ پاکستان ٹرسٹ مجید نظامی کی چھٹی برسی کے موقع پر خصوصی آن لائن نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان و چیئرمین نظریہئ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف، سابق وفاقی وزیرخزانہ سرتاج عزیز،چیئرمین سینیٹ سٹینڈنگ کمیٹی برائے امور خارجہ سینیٹر مشاہد حسین سید،چیئرمین سینیٹ سٹینڈنگ کمیٹی برائے دفاعی امور سینیٹر ولید اقبال، صدر نظریہئ پاکستان فورم برطانیہ ملک غلام ربانی، سیکرٹری نظریہئ پاکستان فورم اسلام آباد ظفر بختاوری،سجادہ نشین آستانہ عالیہ علی پور سیداں پیر سید منور حسین شاہ جماعتی،ممتاز سیاسی و سماجی رہنما بیگم مہناز رفیع،سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب ومعروف کالم نگار محمد اکرم چودھری،صدر پاکستان یونین آف جرنلسٹس نواز رضا، صاحبزادہ میاں ولید احمد شرقپوری، کرنل (ر) محمد سلیم ملک،پروفیسر ڈاکٹر پروین خان، بیگم صفیہ اسحاق، سیکرٹری نظریہئ پاکستان ٹرسٹ شاہد رشید آرگنائزر نظریہئ پاکستان فورم کوئٹہ راز محمد لونی، سیکرٹری نظریہئ پاکستان فورم شیخوپورہ شفیق مغل، سیکرٹری نظریہئ پاکستان فورم حافظ آباد پروفیسر محمد اکرم چشتی، صدر نظریہئ پاکستان فورم کوٹلی(آزاد کشمیر) پروفیسر محمد عبداللہ، صدر نظریہئ پاکستان فورم فیصل آباد میاں عبدالوحید نے بھی خطاب کیا اور مجید نظامی کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ مجید نظامی صحافت کی دنیا کے ایک عظیم مفکرومدبر، نظریہئ پاکستان کے پرجوش محافظ، ایک محب وطن پاکستانی تھے۔ ان کی سوچ کا مرکزومحور اسلام اور پاکستان تھا۔ وہ ایک ادارہ ساز شخصیت تھے اور انہوں نے کبھی قلم کی حرمت پر آنچ نہیں آنے دی۔ اپنے بڑے بھائی حمید نظامی کی طرح مجید نظامی نے بھی زندگی بھر جابر سلطان کے سامنے کلمہ حق بلند کرنے کو اپنا شعار بنائے رکھا۔مجید نظامی جمہوریت کے بہت بڑے داعی اور حامی تھے اور انہوں نے ایک آمر کے مقابلے میں مادرملتؒ کا ساتھ دیاتھا۔ تحریک پاکستان میں خدمات کے اعتراف میں پاکستان کے پہلے وزیر اعظم شہید ملت لیاقت علی خان نے انہیں مجاہد پاکستان کی سند اور تلوار عطا کی تھی۔ مجید نظامی کشمیریوں کے حق خودارادیت کے سب سے بڑے علمبردار تھے۔ قائداعظمؒ، علامہ محمد اقبالؒ اور مادرملتؒ کے افکارونظریات کی ترویج میں مسلسل کوشاں رہے۔ موجودہ حالات میں مجید نظامی جیسی شخصیت کی ضرورت شدت سے محسوس ہو رہی ہے۔ مجید نظامی اپنے افکارونظریات کی بدولت ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔