خانیوال، نجی شو روم پر 5 مسلح ڈاکوؤں کی عملہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار
خانیوال (ویب ڈیسک) خانیوال کے علاقہ عبدالحکیم میں شوروم پر نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر عملہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کی۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان نے 5 لاکھ روپے نقدی اور لاکھوں روپے مالیت کے 7 موبائل فونز لوٹ لیے اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ڈاکو 15 منٹ تک تسلی سے شو روم میں لوٹ مار کرتے رہے۔ پولیس تھانہ عبدالحکیم نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی۔