مسلم لیگ ن کو ملنے والا مینڈیٹ اصلی نہیں جعلی ہے، اپوزیشن ارکان

مسلم لیگ ن کو ملنے والا مینڈیٹ اصلی نہیں جعلی ہے، اپوزیشن ارکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                  لاہور( جنرل رپورٹر/سپیشل رپورٹر) پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن ارکان راجہ راشد حفیظ‘ سعدیہ سہیل اور سبطین خان نے کہا ہے کہ الیکشن میں (ن) لیگ کو ملنے والا مینڈیٹ اصلی نہیں جعلی ہے وزیر اعلی ہوش کی بجائے جوش میں باتیں کرتے ہیں ہم بھی دیکھیں گے کہ کب پنجاب میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ‘کسانوں کو سولر ٹیوب ویل کی فراہمی اور تھانہ کلچر کا خاتمہ ہوتا ہے۔ وہ پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ایوان میں شہباز شریف نے جو بھی باتیں کیں ہمیں ان پر عمل ہوتا ہوا نظر نہیں آ رہا کیونکہ شہباز شریف ہوش کی بجائے جوش میں آکر باتیں کرتے ہیں اور ان کے بھائی میاں نواز شریف بھی اس بات کی تصدیق کر چکے ہیں ۔ مسلم لیگ (ق) کے ڈاکٹر محمد افضل‘ ثمینہ خاور حیات نے کہا کہ (ن) لیگ پنجاب میں بھی کشکول توڑنے کی باتیں کرتی رہی لیکن آج تک کشکول نہیں ٹوٹا۔ پیپلز پارٹی کی فائزہ ملک اور ڈاکٹر نظام المحمود نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف مینار پاکستان پر احتجاجی کیمپ لگانے والے شہباز شریف اب عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کیوں احتجاجی کیمپ نہیں لگاتے؟انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور تھانہ کلچر کے خاتمے سمیت کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کرے گی ان کی تمام باتیں سیاسی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
اپوزیشن ارکان

مزید :

صفحہ آخر -