پسند کی شادی پر بھائی کی عدالت میں فائرنگ، ایس ایچ او سمیت 4 پولیس اہلکار زخمی

پسند کی شادی پر بھائی کی عدالت میں فائرنگ، ایس ایچ او سمیت 4 پولیس اہلکار زخمی
پسند کی شادی پر بھائی کی عدالت میں فائرنگ، ایس ایچ او سمیت 4 پولیس اہلکار زخمی
کیپشن: Gilgat Baltistan Map

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

غذر (مانیٹرنگ ڈیسک) پسند کی شادی کرنے پر بھائی نے عدالت نے بہن پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق غذر کے علاقے میں کورٹ میرج کے بعد عدالت سے باہر آنے والی لڑکی پر اس کے بھائی نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہاں موجود ایس ایچ او سمیت4 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ میں لڑکی کا بھائی بھی شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ اس کی حالت خطرے سے باہر بیان کی گئی ہے۔

مزید :

غذر -