رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے تنخواہ اور الاؤنسز سے متعلق شاندار فیصلہ کرلیا

رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے تنخواہ اور الاؤنسز سے متعلق شاندار فیصلہ ...
رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے تنخواہ اور الاؤنسز سے متعلق شاندار فیصلہ کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی اور بلاول بھٹو زرداری کی بہن آصفہ بھٹو ممبر قومی اسمبلی کی حیثیت سے تنخواہ وصول نہیں کریں گی، آصفہ نے اس حوالے سے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے۔

آصفہ نے سیکرٹری جنرل قومی اسمبلی کو لکھے گئے خط میں کہا کہ بطور رکن کوئی تنخواہ یا الاونسز نہیں لوں گی، اگر کوئی تنخواہ یا الاونسز جاری کئے گئے تومنسوخ کردیے جائیں۔خیال رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی امیدوار آصفہ بھٹو زرداری نواب شاہ میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 207 سے ضمنی انتخاب میں بلا مقابلہ کامیاب ہوئی تھیں۔

مزید :

قومی -