عالمی منڈی میں سونا سستا، پاکستان میں مہنگا ہوگیا

عالمی منڈی میں سونا سستا، پاکستان میں مہنگا ہوگیا
عالمی منڈی میں سونا سستا، پاکستان میں مہنگا ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )عالمی مارکیٹ میں سونا سستا جبکہ پاکستان میں مہنگا ہوگیا ۔

 آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک بھر ایک تولہ سونا 2 لاکھ 41 ہزار روپےکاہوگیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں 10 گرام سونےکا بھاؤ 343 روپے بڑھ کر 206619 روپے ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونا  9 ڈالر کمی سے 2304 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔ 

مزید :

بزنس -