کوئی شخص آپ کی کامیابی کا سہرا اپنے سر باندھ لیتا ہے تو انتقام لینے کی خاطر اپنی توانائی ہرگز ضائع نہ کریں، انہیں قدرت کی طرف سے سزا مل جائے گی

 کوئی شخص آپ کی کامیابی کا سہرا اپنے سر باندھ لیتا ہے تو انتقام لینے کی خاطر ...
 کوئی شخص آپ کی کامیابی کا سہرا اپنے سر باندھ لیتا ہے تو انتقام لینے کی خاطر اپنی توانائی ہرگز ضائع نہ کریں، انہیں قدرت کی طرف سے سزا مل جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مصنف:ڈاکٹر ڈیوڈ جوزف شیوارڈز
ترجمہ:ریاض محمود انجم
 قسط:132
اس ضمن میں قابل غور نکتہ یہ ہے کہ اگر کوئی شخص آپ کے متعلق کذب بیان کرتا ہے، آپ کے خیالات و نظریات کو چوری کر لیتا ہے، یا آپ کی کامیابی کا سہرا اپنے سر باندھ لیتا ہے تو پھر اس سے انتقام لینے کی خاطر، اپنا وقت، اپنی صلاحیت، اپنی ذہانت اور جذبات، توانائی ہرگز ضائع نہ کریں۔ جلد با بدیر جنہوں نے روحانی (خدائی) قوانین کی خلاف ورزی کی ہوگی، انہیں قدرت کی طرف سے سزا مل جائے گی۔ خدا کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کامیابی اور ترقی حاصل کرنے کے لیے دوسرے لوگوں کو اپنی مدد اور معاونت کے لیے تیار کر سکیں تو پھر درج ذیل طریقے اور تراکیب اپنا لیجئے: 
1:جب آپ لوگوں میں غذائی اور مفید انا اور احساس برتری پیدا کر دیتے ہیں، ان کی تعریف و ستائش کرتے ہیں، ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں تو پھر لوگ آپ کی مدد او معاونت کے لیے تیار ہو جاتے ہیں، آپ کے لیے وفاداری کا اظہار کرتے ہیں اور آپ کے لیے ایثار و قربانی پر مبنی رویہ اپناتے ہیں۔
2:جب آپ لوگوں میں زہریلی او رنقصان دہ انا اور احساس برتری پیدا کرتے ہیں، ان کے کام کی تعریف نہیں کرتے، ان کی حوصلہ افزائی نہیں کرتے، تو پھر نہایت منفی نتائج پیدا ہوتے ہیں، لوگ آپ کی مدد او رمعاونت کے لیے تیار نہیں ہوتے۔    
3:لوگوں میں موجود صلاحیتوں اور ان کے کام کی تعریف و ستائش کیجئے اور پھر آپ ان کی ذہنی صلاحیتوں کی بدولت اپنے قیمتی اہداف و مقاصد حاصل کرلیں گے۔
4:یاد رہے کہ جب آپ کے ذہن پر کسی قسم کے نفسیاتی اثرات مرتب ہوتے ہیں تو ان اثرات کے باعث آپ کے بدن پر بھی رد عمل ظاہر ہوتا ہے۔ اگر آپ تندرست اور صحت مند رہنا چاہتے ہیں تو آپ دوسروں لوگوں میں غذائی اور مفید انا اور احساس برتری پیدا کریں، ان کی تعریف کریں، ان کی حوصلہ افزائی کریں اور پھر اس عمل کے ذریعے اپنی کامیابی اور ترقی کے حوالے سے انہیں اپنی مدد پر آمادہ اور تیار کریں۔
5:جب بھی آپ کو موقع میسر ہو، ان لوگوں کی درج ذیل حوالوں کے باعث تعریف کیجئے 
  ا)  ان کا گھرانہ کیسا ہے اور بچے کیا کرتے ہیں۔
 ب) وہ کیا کام کرتے ہیں۔
ج)  ان کی شخصیت کس قدر پرکشش اور دلکش دکھائی دیتی ہے 
 د)  ان کے پاس کیا کیا مال و اسباب ہے 
6:لوگوں کو بولنے او ر اپنی باتیں سنانے کا موقع دیں، آپ اس طریقے کے ذریعے انہیں اپنا دوست بنا لیں گے۔
7:جو لوگ آپ پر تنقید کرتے ہیں، آپ کو نیچا دکھانے کی کوشش کرتے ہیں، ان سے نمٹنے کے لیے مندرجہ ذیل مثبت طرائق اختیار کریں:
ا)  تنقید کو اس حیثیت سے قبول کر لیجئے کہ یہ آپ کی کامیابی کا ثبوت ہے۔
ب)  تنقید کاجواب ہرگز نہ دیجئے اور نہ ہی تنقید کی صورت میں مقابلہ یا لڑائی جھگڑاکرنے کی کوشش کیجئے۔
ج)  ان تنقید نگاروں کے لیے اپنے دل میں جذبہ ترحم اور افسوس محسوس کیجئے۔
8:کبھی بھی، کسی صورت میں بھی، قطعی طو رپر انتقام لینے کا تصور بھی ذہن میں نہ لائیے، جب آپ انتقام لینے کا سوچتے ہیں تو آپ بھی خود کو تنقید نگار کی مانند گھٹیا سطح پر لے آتے ہیں۔(جاری ہے)
نوٹ: یہ کتاب ”بُک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوط ہیں)ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مزید :

ادب وثقافت -