سول و فوجی ملازمین کیلئے جائیدادپر ایڈوائس ٹیکس سے استثنیٰ کا معاملہ، انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 236سی میں ترمیم 

سول و فوجی ملازمین کیلئے جائیدادپر ایڈوائس ٹیکس سے استثنیٰ کا معاملہ، انکم ...
سول و فوجی ملازمین کیلئے جائیدادپر ایڈوائس ٹیکس سے استثنیٰ کا معاملہ، انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 236سی میں ترمیم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سول و فوجی ملازمین کیلئے جائیدادپر ایڈوائس ٹیکس سے استثنیٰ کے معاملے پر فنانس بل میں انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 236سی میں ترمیم  کردی گئی۔

نجی ٹی وی چینل جی ونیوز کے مطابق  فنانس بل کے مطابق سول و فوجی ملازمین کیلئے غیرمنقولہ  جائیداد کی فروخت یا منتقلی پر ٹیکس استثنیٰ ہوگا،دیگر ملازمین کو 45فیصد ایڈوانس ٹیکس کے علاوہ 10فیصد سپرٹیکس بھی دینا ہوگا،فنانس بل کے مطابق  شہدا کے لواحقین کیلئے بھی جائیداد کی فروخت یا منتقلی پر ٹیکس سے استثنیٰ  ہوگا،ریٹائرڈ، حاضر سروس وفاقی و صوبائی سول اور فوجی ملازمین کو بھی ٹیکس سےاستثنیٰ  ہوگا، جنگ میں زخمی  سول اور فوجی ملازمین کو بھی استثنیٰ حاصل ہوگا۔