ہاردیک اور نتاشا کی طلاق کی خبریں پبلی سٹی اسٹنٹ ہے، سوشل میڈیا صارفین کی رائے
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی کرکٹر ہاردیک پانڈیا اور ان کی اہلیہ، سربین اداکارہ و ماڈل، نتاشا اسٹینکووچ کی طلاق کی خبروں کو پبلی سٹی اسٹنٹ قرار دے دیا۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس جوڑی کی طلاق نہیں ہو رہی بلکہ یہ ایک پبلی سٹی اسٹنٹ، پی آر اسٹریٹیجی ہے۔
سوشل میڈیا صارف کے مطابق یہ ہی وجہ ہے کہ ان دونوں نے اب تک باضابطہ طور پر طلاق کی تصدیق نہیں کی ہے اور اس حوالے سے بات کرنے سے بھی گریز کر رہے ہیں۔ایک ریڈٹ صارف نے دعویٰ کیا ہے کہ ہاردیک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکووچ علیحدگی اختیار نہیں کر رہے بلکہ دونوں نے اپنی مرضی سے طلاق کی خبریں پھیلائی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر سوشل میڈیا صارف کے دعوے پر یقین کیا جائے تو یہ ان کی PR اسٹریٹیجی کا حصہ ہو سکتا ہے کیونکہ ہاردیک پانڈیا کو ممبئی انڈینز ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے آئی پی ایل 2024ء کے ٹورنامنٹ میں بہتر پرفارمنس نہ دینے پر ناظرین کی جانب سے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔تاہم سوشل میڈیا صارف کی جانب سے کیے گئے دعوؤں کی کوئی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔