فیڈرل بورڈ کے زیر اہتمام کل ہونے والے امتحانات اور پریکٹیکل ملتوی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام کل ہونے والے امتحانات اور پریکٹیکل ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
اسلام آباد سے وفاقی نظامت تعلیمات کے مطابق 28 مئی کو پریکٹیکل اور امتحانی پرچے یوم تکبیر کی چھٹی کے باعث ملتوی کیے گئے ہیں۔
وفاقی نظامت تعلیمات کے مطابق 28 مئی کو شیڈول پریکٹیکل امتحان اب یکم جون کو ہوگا۔ 28 مئی کے انٹر ٹیک امتحانات بھی یکم جون کی دوپہر 2 بجے ہوں گے۔