نوابشاہ اور اسلام آباد میں ڈکیتیاں ، ملزمان سو نا اور کروڑوں روپے لوٹ کرفرار

نوابشاہ اور اسلام آباد میں ڈکیتیاں ، ملزمان سو نا اور کروڑوں روپے لوٹ کرفرار
نوابشاہ اور اسلام آباد میں ڈکیتیاں ، ملزمان سو نا اور کروڑوں روپے لوٹ کرفرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوابشاہ ، اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نوابشاہ میں بینک اور روات میں جیولرکی دکان پر ڈکیتی کے دوران ڈاکو کروڑوں روپے کا سونا اور دوکروڑ سے زائد کی رقم لوٹ کرفرارہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق روات میں گاہک کے طورپر ملزمان دکان میں داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر عملے کو یرغمال بناکر سونالوٹ لیااور فرار ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق ملزمان سادہ کپڑوں اور پولیس کی جعلی وردیوں میں ملبوس تھے ۔ اُدھر نوابشاہ میں بینک ڈکیتی کے دوران ملزمان دوکروڑ روپے سے زائد کی رقم لوٹ کر فرارہوگئے ہیں ۔انتظامیہ کاکہناہے کہ ملزمان جاتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرابھی ساتھ لے گئے ۔

مزید :

جرم و انصاف -