سردیوں میں گیس کا بحران پیدانہیں ہو گا ‘ ایم ڈی

سردیوں میں گیس کا بحران پیدانہیں ہو گا ‘ ایم ڈی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبرنگار)ایم ڈی سوئی گیس کمپنی امجد لطیف نے کہا ہے کہ رواں مالی سال میں صارفین کو گیس کے پانچ لاکھ نئے کنکشن فراہم کئے جا رہے ہیں جس میں سے 50 فیصد ٹارگٹ مکمل کر لیا ‘پاور سیکٹر کے لیے گیس موجود ہے لیکن پاور سیکٹر ہم سے مکمل طور پر گیس لینے کو تیار نہیں ‘لاہور سمیت دیگر بڑے شہروں میں صارفین نے گھروں میں کمپریسر کا استعمال شروع کر رکھا ہے جو کہ غیر قانونی ہے اور اس کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ایم ڈی سوئی گیس کمپنی امجد لطیف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ سردیوں میں گیس بحران پیدانہیں ہو گا۔گیس کی ڈیمانڈ کے مقابلے میں گیس کے وافر ذخائر موجود ہیں اور اس سال گیس کے حالات بہتر ہیں۔صرف رات کے اوقات میں پریشر تھوڑا کم ہو جاتا ہے تاہم گھریلو صارفین پہلی ترجیح ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ صنعتوں کو بھی گیس ملے گی اور سی این جی سیکٹر کو بھی گیس فراہم کی جا رہی ہے تاکہ صنعتی پہیہ چلتا رہے اور گاڑیوں کو بھی سی این جی ملتی رہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال میں صارفین کو گیس کے پانچ لاکھ نئے کنکشن فراہم کئے جا رہے ہیں جس میں سے 50 فیصد ٹارگٹ مکمل کر لیا ہے۔
ایم ڈی سوئی گیس

مزید :

علاقائی -