مایوسیوں اور مسائل سے نکلنے کے لئے وظیفہ

مایوسیوں اور مسائل سے نکلنے کے لئے وظیفہ
مایوسیوں اور مسائل سے نکلنے کے لئے وظیفہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہ
انسان اپنی جسمانی قوت کے لئے کیا کچھ نہیں کرتا ۔طاقت اور جسمانی صحت کے لئے وہ بڑی محنت کرتا ہے لیکن کوئی انسان جسم کے ساتھ ساتھ روحانی طاقت اور پاکیزگی کا بھی اہتمام کرلے تو وہ دوسروں میں سب سے بہتر اور نمایاں ہوجاتا ہے۔انسان جب انسانوں سے توقعات پوری کرانے میں ناکام ہوجاتا ہے تو اسکو رنج ملتے ہیں۔وہ سمجھتا ہے دوسرے لوگ اسکو ناکام بنانے کے درپے ہیں۔ایسا انسان جو مایوسیوں اور مسائل میں گھرا رہے اسکو گنج العرش کی یہ دعالازمی پڑھنی چاہئے تاکہ اللہ اپنی رحمت سے اسکو ہر طرح کے مصائب سے محفوظ رکھے ۔اس تسبیح کو اکیس دن روزانہ تین سو تیرہ مرتبہ نماز عصر کے بعد اولا آخر درود پاک کے ساتھ پڑھیں۔
لا الہ الا اللہ سبحان االقوی الوفی
۔۔۔۔
پیر ابو نعمان رضوی سیفی فی سبیل للہ روحانی رہ نمائی کرتے اور دینی علوم کی تدریس کرتے ہیں ۔ان سے اس ای میل پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔peerabunauman@gmail.com

مزید :

روشن کرنیں -