شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو پیرو ل پر جیل سے رہا کر دیا گیا

شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو پیرو ل پر جیل سے رہا کر دیا گیا
شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو پیرو ل پر جیل سے رہا کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو پیرول پر رہا کر دیاگیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بیگم شمیم اختر کی تدفین کیلئے پانچ روز کے پیرول پر رہا کیا گیاہے ، دونوں رہنما کوٹ لکھپت جیل سے اپنی رہائش گاہ کی جانب روانہ ہو گئے ہیں ، شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو لینے کیلئے جیل کے اندر  ن لیگی رہنما عطا تارڑ گئے ۔ہفتے کے روز  بیگم شمیم اختر کا جسد خاکی لندن سےلاہورایئر پورٹ پرپہنچےگاجہاں سےمیت کو جاتی امراءلے جایا جائے گا،ان کی نماز جنازہ ظہر کی نماز کے بعد  شریف میڈیکل سٹی کے گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی اور شریف خاندان کے آبائی قبرستان میں  تدفین عمل میں لائی جائے گی ۔ ن لیگ کی جانب سے  بیگم شمیم اختر مرحومہ کی تدفین کے لئے کمیٹی بنائی گئی ہے جو کہ تیاریاں کر رہی ہے ، نماز جنازہ میں ن لیگ کے کارکنان اور رہنماؤں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی ، نماز جنازہ اور تدفین کے دوران کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے ۔
شریف برادران کی والدہ کے  قل اتوار کے روز  ہوں گے جس میں کارکنان کو شرکت نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، قلوں میں صرف اہل خانہ ، رشتہ دار اور ن لیگ کے اہم رہنما ہی شریک ہوں گے ۔ دوسری جانب لندن میں بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے اور کچھ ہی دیر میں جسد خاکی کو لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ لے جایا جائے گا جہاں سے میت لاہور کیلئے روانہ ہو گی ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -