بھارت میں20سالہ نوجوان کی 100 سالہ خاتون سے بد اخلاقی

بھارت میں20سالہ نوجوان کی 100 سالہ خاتون سے بد اخلاقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کولکتہ(آئی این پی) بھارت میں ضعیف العمر خواتین بھی درندگی کی لپیٹ میں ہیں، بھارتی ریاست مغربی بنگال میں20سالہ نوجوان نے صد سالہ معمر خاتون کو ا ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، دوسری جانب ملزم کا کہنا تھا کہ مذکورہ واقعہ کے روز وہ نشے کی حالت میں تھا اس لیے انہیں احساس نہیں ہوا کہ وہ کیا کررہا تھا۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کی ریاست مغربی بنگال میں 20 سالہ شخص نے شراب کے نشے میں 100 سالہ معمر خاتون کو بد اخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا۔انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاتون کو ان کے گھر ہی میں نشانہ بنایا گیا تھا۔متاثرہ خاتون کی پوتی نے واقعہ کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے شور سنا جس پر وہ اپنی دادی کو دیکھنے گئی تھیں۔

پوتی نے مزید بتایا کہ میں نے فوری طور پر اپنے پڑوسیوں کو مدد کے لیے بلایا اور بعد ازاں پولیس میں شکایت بھی درج کروائی۔دوسری جانب ملزم کا کہنا تھا کہ مذکورہ واقع کے روز وہ نشے کی حالت میں تھا اس لیے انہیں احساس نہیں ہوا کہ وہ کیا کررہا تھا

مزید :

علاقائی -