عالمی اسلامی بینک کے سی ای او آزاد کشمیر کے طلبہ کی ملاقاتیں، کشمیر ہماری روح کا حصہ، کشمیر ی بہن بھائیوں کو کبھی مایوس نہیں کرینگے: جنرل باجوہ 

  عالمی اسلامی بینک کے سی ای او آزاد کشمیر کے طلبہ کی ملاقاتیں، کشمیر ہماری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیر کو پاکستان کی روح کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو کبھی مایوس نہیں کرینگے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے طلبہ اور یوتھ پارلیمینٹ کے ارکان نے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر اپنے خطاب میں آرمی چیف نے ان کا اعتماد بڑھاتے ہوئے کہا کہ طلبہ پرعزم رہیں، محنت کریں، خود اور قومی قیادت پر اعتماد رکھیں۔ محنت جاری رکھیں کیونکہ آپ کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بھارت جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بناتا ہے۔ بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں کرفیو انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے۔انہوں نے ایک مرتبہ پھر اپنا عزم دہرایا اور کہا کہ کشمیر ہماری روح کا حصہ ہے۔ مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی امنگوں اور یو این قراردادوں کے مطابق حل ہوگا۔ ہم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، انھیں کبھی مایوس نہیں کرینگے۔ ہم لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب بسنے والے کشمیریوں کیساتھ ہیں۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ کشمیر کوئی جعفرافیائی مسئلہ نہیں بلکہ ہماری کشمیری عوام سے محبت کا مظہر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں معصوم شہریوں کا محاصرہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بدترین مثال ہے۔اس موقع پر کشمیری طلباء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایل او سی کے دونوں جانب کشمیری پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔علاوہ ازیں  اسلامک بینک کے سربراہ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔جس میں علاقائی سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سے متعلق امورپربات چیت ہوئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہپاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال تیزی سے بہتر ہو رہی ہے اور ملک میں معاشی استحکام بھی بڑھ رہا ہے، پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور اقتصادی ترقی کی راہیں ہموار ہو رہی ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان میں دیرپا امن کی صورتحال کو تقویت ملی ہے۔ اس موقع پر سربراہ اسلامک بینک نے کہا کہ پاکستان میں امن کیلئے پاک فوج کا کردار گراں قدر ہے جبکہدیرپا امن سے خطے میں اقتصادی سر گرمیوں کو فروغ ملے گا۔ شیخ علی بن عبداللہ الثانی نے امن کیلئے پاکستانی فوج کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ امن سے پاکستان میں معاشی استحکام بڑھے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شیخ عبداللہ بن الثانی قطر کے برسراقتدار شاہی خاندان کے اہم رکن ہیں۔
جنرل باجوہ

مزید :

صفحہ اول -