زلزلہ متاثرین کی بحالی کیلئے حکومت جامع حکمت عملی اپنائے، شہبا ز شریف

  زلزلہ متاثرین کی بحالی کیلئے حکومت جامع حکمت عملی اپنائے، شہبا ز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائدحزب اختلاف شہباز شریف نے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کو ٹیلی فون کر کے آزاد کشمیر میں زلزلے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے تعزیت کا اظہار کیا۔ گزشتہ روز ایک بیان میں قائدِ حزب ِ اختلاف نے زلزلے سے ہونے والے نقصانات پر رنج و غم کا اظہار کیا۔شہباز شریف نے وزیراعظم آزاد کشمیر سے زلزلے سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات سے آگاہی حاصل کی۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے شہباز شریف کو ریسکیو اور ریلیف آپریشن سے متعلق آگاہ کیا۔قائدحزب اختلاف نے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کو زلزلہ متاثرین کی امداد اور بحالی کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کرائی۔ انہوں نے کہاکہ متاثرین زلزلہ کی امداد اور بحالی کیلئے حکومت جامع حکمت عملی اپنائے۔شہباز شریف نے زلزلہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرائی،متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
شہباز شریف

مزید :

صفحہ اول -