نواز شریف کی وطن واپسی خوش آئند ہے، نادر ایڈووکیٹ

     نواز شریف کی وطن واپسی خوش آئند ہے، نادر ایڈووکیٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نارنگ منڈی (نمائندہ پاکستان)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور معروف قانون دان چوہدری نادر علی سرویا ایڈووکیٹ ہائی کورٹ  نے کہا ہے کہ میاں  نواز شریف کی وطن واپسی کا حتمی اعلان مدمقابل سیاسی جماعتوں پر قیامت  بن کر گرا ہے  مسلم لیگ ن کے قائد  میاں محمد نواز شریف پاکستان کے حقیقی مسیحا ہیں، جو وطن عزیز کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو عوام نے جب بھی وزیرِ اعظم بنایا تو انہوں نے عوام کو ریلیف دیا نواز شریف ہی پاکستان اور عوام کے دکھوں کا علاج ہیں۔

، پاکستان کی عزت، سر بلندی اور ترقی کا منصوبہ صرف نواز شریف کے پاس ہے، نواز شریف خدمت، عزت اور دیانت کا نام ہے، عوام آئندہ عام انتخابات میں اپنے ووٹ کی طاقت سے نواز شریف کو وزیرِ اعظم بنا کر اپنی خوش حالی یقینی بنائیں گے نواز شریف کو ہمیشہ بحرانوں میں حکومت ملی لیکن انہوں نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالا اورپاکستان کے عوام کو خوشحالی دی، نواز شریف سے دشمنی کی سوچ اصل میں پاکستان دشمنی اور عوام دشمنی کی سوچ ہے، نواز شریف کو اللّٰہ تعالیٰ نے سرخرو کر دیا اب پاکستان کو سرخرو کرنا ہے جس کیلئے میاں نواز شریف 21اکتوبر کو وطن واپس لوٹ رہے میاں نواز شریف آئندہ قومی الیکشن میں بھاری مینڈیٹ سے کامیاب ہو کر مستقبل کے وزیر اعظم ہونگے

مزید :

علاقائی -