افتخار چوہدری کے بال کھینچنے والی تصویر جعلی تھی، شاہد خاقان عباسی کے سنسنی خیز انکشافات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے انکشاف کیا کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے بال کھینچنے والی تصویر حقیقی نہیں تھی، میں وکلاء تحریک کا حصہ نہیں بنا کیونکہ حقیقت پہلے دن ہی سمجھ آگئی تھی۔
آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نےکہا کہ وکلا تحریک مشرف کو ہٹانے کے لئے تھی جج وکیل سب استعمال ہوئے۔ اس تحریک کا مقصد سب کے سامنے ہے لیکن اس کے پیچھے کون تھا وہ مجھے بھی نہیں پتہ۔ انھوں نے کہا کہ سلمان راجہ اگر بات کر رہے ہیں تو ان کی بات سیاسی ہو گئی، وکلا کو یہ معاملہ خود کرنا ہوگا ، وکلا پورے پاکستان سے کھڑے ہونگے اور ان کے ساتھ جج بھی ہونگے کیونکہ آئینی ترمیم آپ نے کرنی ہے تو اس کو عوام کے سامنے رکھیں یہ ترامیم کوئی معمولی ترمیم نہیں ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ترامیم سب کے سامنے رکھیں کیا عوام اس بات کی اہل نہیں کہ وہ ترامیم کے بارے میں جانے؟ آئین میں بہت سی ترامیم کی ضرورت ہے، لیکن جو ترامیم یہ کر رہے نہیں وہ نہیں چاہیئے۔