” یہ 9 چیک پوسٹیں ابھی سے ختم کردیں تاکہ۔۔۔“ مہمند ایجنسی کی پولیٹیکل انتظامیہ نے ایسا فیصلہ سنا دیا کہ ہرکوئی دنگ رہ گیا، وجہ ایسی کہ جان کر پاکستانیوں کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہے گا

” یہ 9 چیک پوسٹیں ابھی سے ختم کردیں تاکہ۔۔۔“ مہمند ایجنسی کی پولیٹیکل ...
” یہ 9 چیک پوسٹیں ابھی سے ختم کردیں تاکہ۔۔۔“ مہمند ایجنسی کی پولیٹیکل انتظامیہ نے ایسا فیصلہ سنا دیا کہ ہرکوئی دنگ رہ گیا، وجہ ایسی کہ جان کر پاکستانیوں کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)دہشتگردی سے چھٹکارہ پانے اور علاقے کو کلیئرکروانے کے بعد پاک فوج نے اپنا کنٹرول سویلین انتظامیہ کے حوالے کرنا شروع کردیا ہے اور ایسے میں پولیٹیکل انتظامیہ نے مہمند باجوڑ ایکسپریس وے پر موجود 9چیک پوسٹس گرانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
ایکسپریس ٹربیون کے مطابق مہمند باجوڑ روڈ پر موجود کل 17میں سے 9چیک پوسٹس ختم کرنے کا فیصلہ کیاہے جبکہ ایجنسی کے اندر لنک روڈ پر موجود 9چیک پوسٹس کی سیکیورٹی بھی پولیٹیکل انتظامیہ کے حوالے کردی گئی جو لیوی اور خاصہ دار فورس سے کنٹرول سنبھالے گی۔
مہمند ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ واصف سعید نے بتایاکہ اعلیٰ عسکری اور سویلین حکام کی میٹنگ کے دوران ایجنسی کے لوگوں کو چیک پوسٹس پر سہولت مہیاکرنے کے لیے یہ فیصلہ کیاگیا، جو چیک پوسٹس ان کے سپرد کی جائیں گی ان کی سیکیورٹی برقرار رکھنا پولیٹیکل انتظامیہ کی ذمہ داری ہوگی جبکہ سیکیورٹی فورسز بھی انتظامیہ کی معاونت کیلئے موجود رہیں گی جو کسی بھی خطرے سے نمٹیں گی ۔
انہوں نے بتایاکہ علاقے میں سیکیورٹی صورتحال میں واضح بہتری کے بعد عوامی مفاد میں چیک پوسٹس کا کنٹرول انتظامیہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیاگیا جبکہ 55فیصد چیک پوسٹس یا توختم کردی گئی ہیں یا ان کا کنٹرول پولیٹیکل انتظامیہ کے حوالے کیاجاچکاہے ۔ علاقے میں سیکیورٹی کی بہتری اور ترقی کے لیے جاری منصوبوں میں مہمند گیٹ پر ایک کروڑ روپے خرچ کا سیکیورٹی منصوبہ بھی شامل ہے ۔ ان کامزید کہناتھاکہ ایجنسی کی سیکیورٹی مزید بہترہورہی ہے اور انتظامیہ صحت، تعلیم اور ذرائع ابلاغ سمیت دیگر شعبوں میں بہتری کیلئے منصوبے پر کاربند ہے ، موبائل فون سروس کی بندش سے متعلق سوال کے جواب میں ان کاکہناتھاکہ انتظامیہ سیکیورٹی صورتحال پر نظررکھے ہوئے ہے اور جلد ہی موبائل فون سروسز پر پابندی کے خاتمے سے متعلق فیصلہ کرے گی ۔