صوابی میں اندھے قتل کا ڈراپ سین،2 قاتل گرفتار

صوابی میں اندھے قتل کا ڈراپ سین،2 قاتل گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
صوابی (بیورورپورٹ)صوابی پولیس نے وقاص خان کے اندھے قتل کو ٹریس کر کے دو ملزمان کو گرفتار کرکے آلہ قتل پستول برآمد کر لیا۔ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق کچھ دنوں پہلے مدعی مسماۃ (س)سکنہ پنج پیر محلہ برہ چم نے تھانہ صوابی میں رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ داماد نسوار لینے کے لیے گھر سے باہر گیا اتنے میں فائرنگ کی آواز سنائی گئی جب باہر دیکھا تو کسی نامعلوم ملزمان نے وقاص خان پر فائرنگ کرکے خون میں لت پت پڑے تھے۔ڈی پی او صوابی نے اس اندھے قتل کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن بنارس خان کی سربراہی میں ڈی ایس پی صوابی احسان شاہ،ایس ایچ او تھانہ صوابی سب انسپکٹر فاروق خان،تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر خالد اقبال خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی،ڈی ایس پی احسان شاہ کی نگرانی میں تشکیل شدہ ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک ہفتہ کے اندر ہی اندھے قتل کو ٹریس کرکے ملزمان فردوس اور واجد ساکنان پنج پیر کو گرفتار کر کے واردات میں استعمال ہونے والے آلہ قتل دو عدد پستول برآمد کر کے قانونی کاروائی مکمل کر لی۔ملزمان بالا نے دوران تفتیش اعتراف جرم قبول کرتے ہوئے بتایا کہ مقتول وقاص خان پر پستول خریدا تھا اور پھر انہوں نے واپس کرانے پر زبانی تکرار ہوئی اسی رنجش سے ہم دونوں نے پلان بناکر قتل کیا۔