مردان سے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2گرفتار، 50کلو چر س بر آمد

  مردان سے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2گرفتار، 50کلو چر س بر آمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان(بیورورپورٹ) مردان پولیس نے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بتاتے ہوئے موٹرکار کے خفیہ خانوں سے 50 کلو افیون اور چرس برآمدکرلی، 2 مبینہ بین الاصوبائی منشیات فروشوں کوگرفتارکرلیاگیاڈی پی اوسجاد خان کے مطابق کاروائی خفیہ اطلاعات پر کی گئی اوراس کے لئے شیخ ملتون سرکل کے ڈی ایس پی جہانزادہ خان اورایس ایچ او طورو جاوید اقبال کی قیادت میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس نے طورو کی حدود میں رنگ روڈ پرایک مشکوک موٹرکار نمبر22 - GTJ کو روک کر تلاشی لی تو کار کے خفیہ خانوں سے 30 کلو گرام افیون اور 20 کلو گرام چرس برآمد کرلی گئی کاروائی کے دوران 2 بین الصوبائی منشیات سمگلروں کو بھی گرفتار کرلیاگیا ہے جن کا تعلق ضلع مانسہرہ سے ہے، گرفتارسمگلروں میں محمد فیاض اور عامر شامل ہیں۔ دریں اثناء تھانہ ہوتی پولیس نے بین الاضلاعی منشیات سمگلراحمد کو گرفتار کرکے ایک کلو گرام سے زائد ہیروئن کرلی پولیس کے مطابق برآمد ہونے والی منشیات کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔

مزید :

صفحہ اول -