ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی امریکی ویزے کیلئے کل  اپلائی کریں گے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی امریکی ویزے کیلئے کل  اپلائی کریں گے
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی امریکی ویزے کیلئے کل  اپلائی کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل اسلام آباد جائیں گے،قومی کھلاڑی، ٹیم مینجمنٹ کےآفیشلز کل امریکی سفارتخانے پہنچیں گے، ٹی 20ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی ویزے کیلئے اپلائی کرینگے۔

نجی ٹی وی چینل" جیو نیوز" کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ کھلاڑی امریکی سفارتخانے میں کرکٹ کو فروغ دینے کی سرگرمی میں بھی حصہ لیں گے،امریکی سفارتخانے کو پی سی بی نے 35کھلاڑیوں ، آفیشلز پر مبنی لسٹ دی ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ٹی 20کے ممکنہ کھلاڑی برطانوی ویزے کیلئے کاکول کیمپ کے فوراً بعد اپلائی کر چکے ہیں،پاکستان ٹی 20سکواڈ دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے بعد امریکا روانہ ہوگا۔

مزید :

کھیل -