چائیلڈ پروٹیکشن کا بھکاریوں کے خلافآپریشن،14بچے تحویل میں لے لئے

چائیلڈ پروٹیکشن کا بھکاریوں کے خلافآپریشن،14بچے تحویل میں لے لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (لیڈی رپورٹر) چیئر پرسن چا ئلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو صبا صادق کی خصوصی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے بھکاری بچوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے شروع کئے گئے ریسکیو آپریشن میں مزید 14 بچوں کو تحویل میں لے لیا گیا ان بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے لاری اڈا، ریلوے سٹیشن، بتی چوک،مال روڈ،جیل روڈ، گلبرگ، کیمپس پل ، بھیکے والا موڑ ، ڈیفنس اور دیگر علاقوں میں بھکاری مافیا کے خلاف ریسکیو آپریشن کے دوران تحویل میں لیا گیاان تمام بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن کورٹ میں پیش کرکے قانونی تحویل حاصل کی گئی ہے۔ چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو صبا صادق نے کہا ہے کہ کمسن بچوں سے زبردستی بھیک منگوانے والے مافیا کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی اس کے علاوہ ڈائریکٹرجنرل چائلڈ پروٹیکشن بیورو اورسٹی ٹریفک پولیس کے حکام سے میٹنگ کے دوران انسداد گداگری کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی۔