سابق صوبائی وزیر سید احمد حسین شاہ نےتحریک انصاف پارلیمنٹیرین میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا
مانسہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)سانحہ 9مئی کے بعد سے تحریک انصاف ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، اب تک100ے زائد ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور عہدیدار پارٹی کو چھوڑ کر دیگر جماعتوں میں جا چکے ہیں،خیبرپختونخوا سے سابق صوبائی وزیر سید احمد حسین شاہ آج تحریک انصاف پارلیمنٹیرین میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔
نجی ٹی وی چینل" ایکسپریس نیوز" کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمنٹرین آج کاغان میں پاور شو کا مظاہرہ کرے گی،پرویز خٹک ، سابق وزیراعلیٰ محمود خان جلسے سے خطاب کریں گے،کاغان سے سابق صوبائی وزیر سید احمد حسین شاہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔