چینی مؤرخ ڈانگ یانگ کی شہرہ آفاق کتاب ۔۔۔بارہویں قسط

چینی مؤرخ ڈانگ یانگ کی شہرہ آفاق کتاب ۔۔۔بارہویں قسط
چینی مؤرخ ڈانگ یانگ کی شہرہ آفاق کتاب ۔۔۔بارہویں قسط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ترجمہ ۔ایم وقاص مہر

ھوہ چھوبنگ(huo qubing) اور وانگ زاوٗجون)(wang zhaojun) کی قبریں
شمالی چین میں ہنز ایک قدیم خانہ بدوش قبیلہ تھا۔ریاستوں کے باہمی تضادات کے اختتام کے زمانہ میں ہنز)(huns) نے چھن (qin)،زاوٗ(zhao)،اور یان (yan)کے شمالی علاقے میں بے سکونی پھیلا رکھی تھی .ان تینوں ریاستوں نے ہنز کے کو روکنے کے لئے مل کر ایک دیوار بنانا شروع کر دی تھی۔چیف موڈیو(modu) ( 209-174 ق۔م )نے قبائل کو مجتمعہ کر کے ایک ریاست بنائی ،جس میں شمال اور جنوب کے گوبی صحرا کا وسیع وعریض علاقہ بھی شامل تھا۔بعدازں ہنز نے اپنے علاقے کو مشرق میں دریائے لیاو(liao)،مغرب میں پامیر ،شمال میں نہر با ئیکل(baikal) اور جنوب میں تقریباًََحائطِ عظیم تک پھیلا لیا تھا۔یہ تاریخ میں خانہ بدوشوں کی پہلی سبزازار سلطنت بنی تھی۔

چینی مؤرخ ڈانگ یانگ کی شہرہ آفاق کتاب ۔۔۔گیارہویں قسط پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں
مغربی ہان (206 BC - 25 AD)کے ابتدائی دور میں ہنز نے شمال کو تاراج کرنا شروع کر دیا تھا۔ 200قبل از مسیح میں ہنز ہان کے شہنشاہ گاؤزو کو ہارماننے پر مجبور کر دیا اور اس سے مطالبہ کیا کہ وہ نہ صرف اپنی پر امن رہنے کی پالیسیوں پر عمل پیرا رہے گا بلکہ ہر سال ایک خاص مقدار میں جزیہ دینے کے ساتھ ساتھ ان کو اپنی مارکیٹ میں مکمل آزاد ی سے تجارت بھی کرنے کی اجازت بھی دے گا۔ اس کے باوجود ہنز نے اپنے معاہدے کو توڑ کے شمال پر قبضہ کر لیا تھا۔
ہنزسلطنتِ ہان کے لئے بہت بڑی سرحدی مصیبت بنے گئے تھے۔شہنشاہ ویدی(wudi)کے زمانے میں مغربی ہان کی ریاستی قوت کافی بڑھ گئی تھی اس لئے انہوں کی ہنز سے اپنے علاقے کا قبضہ چھڑوانے کے لئے (127 BC, 121 BC, 119 BC)تین دفعہ فو جی دستے بھیجے تھے۔جس سے ہنز کی قوت آہستہ آہستہ کم ہونے لگی تھی۔


مشرقی ہان کے ابتدائی زمانہ (25-220 BC) ہنز نے شمال اور جنوب کے حصوں کو توڑ دیا تھا۔لیکن بادشاہ رز ھو نے سلطنتِ ہا ن کو پھر سے جوڑنے کے لئے شمال میں 4 لاکھ فوج اتار دی تھی۔ہنز شمال میں ڈٹے رہے تھے۔89 -91قبل ازمسیح میں جنوبی ہن (hun) اور ہان مشترکہ فوجی اتحاد بناکر شمالی ہن(hun) پر حملہ کر دیا تھا۔آخرالذکر کوایک بار صحرا میں اور ایک با ر التائی کے پہاڑوں میں دو دفعہ شکست ہوئی تھی۔جس کے بعد شمالی ہنز سے بازورِ قوت کہا گیا کہ وہ مغرب میں واپس چلے جائیں اور چین کی تاریخ سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے غائب ہو جائیں۔


اکثر اسکالرز ماننا ہے کہ یورپ کی تاریخ میں جن شمالی ہنز کا تذکرہ ملتا ہے وہ یہی ہنز ہیں جو مغر ب میں واپس چلے گئے تھے۔چین اور ہنز کے درمیان دیرپا جنگ میں ،جو دو تاریخی علامتیں محفوظ شدہ اور یاد تھیں ،وہ ہوہ چھوبنگ (huo qubing) اور وانگ زاؤجوں (wang zhaojun) ہیں۔

جاری ہے۔ اگلی قسط پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں

دنیا میں کہنے کو ہر ملک اپنے ماضی کی شاندار عظمتوں پر ناز کرتا ہے لیکن چین جیسی مثال پر کوئی کم ہی اترتا ہے جس نے اپنے ماضی کو موجودہ دور میں شاندار نظام سے جوڑ رکھااور ترقی کی منازل طے کررہا ہے۔چین نے آگے بڑھتے ہوئے اپنے ماضی کو کیوں زندہ رکھا ،اس بات کی اہمیت کا اندازہ مشہور چینی موؤخ ڈنگ یانگ کی ہسٹری آف چائنہ پڑھنے سے ہوجاتا ہے۔