بلوچستان اسمبلی کے نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا

بلوچستان اسمبلی کے نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا
بلوچستان اسمبلی کے نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان اسمبلی کے نو منتخب ارکان نے حلف اٹھالیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بلوچستان کی بارہویں اسمبلی کا پہلا اجلاس بدھ کو ہوا، صوبائی اسمبلی کے اجلاس کیلئے انتظامات مکمل کئے گئے۔اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سپیکر جان محمد جمالی علالت کے باعث اجلاس میں شرکت نہیں کر سکے اس لئے گورنر بلوچستان کی جانب سے نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی زمرک خان اچکزئی کو پر یذائیڈنگ نامزد کیا گیا۔بلوچستان اسمبلی کے 57 نومنتخب اراکین نے رکنیت کا حلف اٹھالیا، رکن بلوچستان اسمبلی زمرک خان اچکزئی نے اراکین سے حلف لیا۔
واضح رہے کہ بلوچستان اسمبلی کے سپیکر، ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کل جمعرات کو سہ پہر 3 بجے ہوگا۔