راولپنڈی اور چکوال میں ٹریفک حادثات،وزیر اعلیٰ مریم نواز کا قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹریفک حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے راولپنڈی کے علاقہ کوٹلہ موڑ پر ٹرک اور کار میں تصادم سے 2 خواتین سمیت 4 افراد اور چکوال کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ غفلت برتنے والے ڈرائیور کے خلاف کارروائی کی جائے۔