اسلامی اخوت کی اہمیت اور فضیلت

اسلامی اخوت کی اہمیت اور فضیلت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دینِ اسلامی کو اللہ تعالیٰ نے اپنا پسندیدہ اور محبوب ترین دین قرار دیا ہے۔یہ دین تہذیب و تمدن کے تمام مثبت اور منفی پہلوؤں کی بحث کو اپنے دامن میں سمیٹے ہوئے ہے، جس میں سے خصوصاً ایک پہلو مسلمانوں کے درمیان پیار، محبت، اخوت اور بھائی چارے کا ہے، جو تمام مسلمانوں کو آپس میں نفرت، حقارت، تکبر اور ہر قسم کی خود پرستی سے بچنے کی کھلے الفاظ میں تاکید و تائید کرتا ہے۔ اس طرح سے نہ صرف یہ کہ تمام مسلمان ایک دوسرے کے ہاتھ اور زبان سے نقصان اور پریشانی نہیں اٹھاتے، بلکہ وہ ایک نہایت پُرامن اور پُرسکون ماحول اور معاشرے میں اپنے اپنے کاموں میں پورے دلی اطمینان کے ساتھ مصروف رہتے ہوئے اپنی قوم، بلکہ پوری دنیا کے لئے باعثِ آرام و راحت ثابت ہوتے ہیں۔ یہ بات روزِ روشن کی طرح عیاں ہے کہ جس معاشرے میں افراتفری، بے چینی بدامنی نہیں ہوگی۔ جہاں ہر شخص کو ایک دوسرے کی توجہ، محبت اور تعاون حاصل ہوگا، وہی معاشرہ دن دگنی اور رات چوگنی ترقی کرے گا، لہٰذا ہمیں بھی چاہیے کہ ہم اپنے اپنے مقام اور معاشرے میں رہتے ہوئے دین اسلام کی اس اخوت کی اہمیت اور فضیلت کو سمجھیں اور اپنا اپنا کردار اور ذمہ داری نبھاتے ہوئے اسے پھیلانے کی کوشش کریں۔
امتیاز کاظمی، جوہر ٹاؤن لاہور
0321-5172233

مزید :

اداریہ -