نوشہرو فیروز، اوطاق  سے نوجوان کی نعش برآمد

نوشہرو فیروز، اوطاق  سے نوجوان کی نعش برآمد
نوشہرو فیروز، اوطاق  سے نوجوان کی نعش برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرو فیروز(آئی این پی)بیٹھک (اوطاق) سے نوجوان کی نعش برآمد، اکری پولیس تھانہ کی حدود گاؤں خوش خیر محمد ہسبانی میں درگاہ کے قریب محبت ہسبانی کی بیٹھک (اوطاق) سے  21  سالہ نوجوان شیر خان چانڈیو ولد یوسف خان چانڈیو کی نعش ملی ہے۔

 اکری پولیس پولیس ذرائع کے مطابق نوجوان گاؤں صاحب خان چانڈیو کا رہائشی تھا اور نشے کا عادی تھا، نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء حوالے کر دی ہے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے، والدہ کے مطابق بیٹا کل اپنے باپ سے ناراض ہو کر کل گھر سے چلا گیا تھا۔