عثمان ڈار مراد سعید ملاقات، وزیراعظم کامیاب نوجوان پروگرام پرتبادلہ خیال

      عثمان ڈار مراد سعید ملاقات، وزیراعظم کامیاب نوجوان پروگرام پرتبادلہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معا ون خصو صی برائے امور نوجوانان، محمد عثمان ڈار نے وفاقی وزیر برائے پوسٹل سروسز مراد سعیدسے ملاقات کی جس میں نوجوانوں کی سماجی اور معاشی ترقی کیلئے وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے تحت شروع کیے جانے والے مختلف پروگراموں کی موثر آگاہی کیلئے باہمی اشتراک سے متعلق امور زیر بحث آئے۔ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ وزارت پوسٹل سروسز ملک بھر میں موجود 2300اپنے  ڈاک خانوں کے ذریعے وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے مختلف پروگراموں کی موثر آگاہی مہم چلانے کیلئے وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے ساتھ مل کر کام کریگی۔ علاوہ ازیں اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کی یوتھ اینٹرپرنرشپ سکیم کے تحت بننے والے کمیونٹی بزنس سنٹر کے ذریعے عوام کو ای پوسٹل سروسز بھی فراہم کی جائیں گی۔ کمیونٹی بزنس سنٹر ایک ایسی جگہ ہو گی جہاں ایک چھٹ کے نیچے لوگوں کو تمام سرکاری سہولتوں تک رسائی ہو سکے گی، ان سہولتوں میں شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے لیے درخواست دینا، بجلی و گیس کے بل جمع کروانا اور ڈاک خانے کی خدمات سے فائدہ اٹھانا شامل ہیں۔ محمد عثمان ڈار نے نوجوانوں کی بہتری کے لیے مراد سعیداور ان کی وزارت کے عزم کو سراہا۔
عثمان ڈار ملاقات

مزید :

صفحہ آخر -