عدالت کا 12 تھانوں کے ایس ایچ او زکو شوکاز نوٹس جاری

عدالت کا 12 تھانوں کے ایس ایچ او زکو شوکاز نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ ہارث صدیقی نے عید سے قبل ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں میں مقدمہ کاریکارڈ پیش نہ کرنے پر 12 تھانوں کے ایس ایچ او زکو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے،عدالت میں 200 سے زائد ملزمان کی ضمانتیں مقدمات کے ریکارڈ پیش نہ ہونے کی وجہ سے التواء کا شکار ہیں فاضل جج نے قراردیا کہ نیشنل جوڈیشل پالیسی کے مطابق ضمانت پر تین دن میں فیصلہ کیا جانا لازمی ہے ریکارڈ پیش نہ کرنے اور آپ کے نامناسب رویہ کے باعث ضمانتیں التواء کا شکار ہیں متعلقہ افسران اس شوکاز نوٹس کا جواب عدالت میں جمع کروائیں۔

مزید :

علاقائی -