چلاس، مفرور ملزمان کی فائرنگ سے 5 سی ٹی ڈی اہلکار اور2 شہری جاں بحق

چلاس، مفرور ملزمان کی فائرنگ سے 5 سی ٹی ڈی اہلکار اور2 شہری جاں بحق
چلاس، مفرور ملزمان کی فائرنگ سے 5 سی ٹی ڈی اہلکار اور2 شہری جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چلاس (ڈیلی پاکستان آن لائن) چلاس میں مفرور ملزمان کی فائرنگ سے 5 سی ٹی ڈی اہلکار اور2 شہری جاں بحق ہوگئے، واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق چلاس کے نواحی گاؤں میں سی ٹی ڈی نے مفرور ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ پولیس ٹیم کے پہنچنے پر علاقے میں موجود ملزمان نے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس سے 5 اہلکار اور2 شہری جاں بحق ہوگئے۔ واقعے میں 5 اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
جاں بحق اہلکاروں میں جنید، شکیل، سہراب، اشتیاق اور غلام مرتضیٰ شامل ہیں، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش کیلئے کوششیں جاری ہیں۔
نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے آئی جی سے پولیس پارٹی پر حملے کی رپورٹ طلب کی ہے۔ میر افضل خان کا کہنا ہے کہ واقعے میں شہید پولیس کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں، ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔