پیٹرولیم مصنوعات 11 روپے تک سستی ہونے کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات 11 روپے تک سستی ہونے کا امکان
پیٹرولیم مصنوعات 11 روپے تک سستی ہونے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی ریلیف کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات 11 روپے فی لیٹر تک سستی ہوسکتی ہیں۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول کی فی لیٹر میں 5 روپے 50 پیسے تک کمی کا امکان ہے، جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں آئندہ 15 روز کیلئے 11 روپے تک کمی متوقع ہے۔اسی طرح یکم اگست سے مٹی کا تیل 5 روپے 84 پیسے اور لائٹ ڈیزل 5 روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے۔

اس وقت پیٹرول کی قیمت 275 روپے 60 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 284 روپے فی لیٹر ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ 15 روز کیلئے قیمتوں کا تعین زیرو ایکسچینج ریٹ پر متوقع ہے، لیکن ٹیکس لیول کو ایڈجسٹ یا بڑھا کر قیمتیں برقرار بھی رکھی جاسکتی ہیں۔

 
 

گزشتہ 10 روز کے دوران عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا ہوا ہے، امکان ہے کہ عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام تک پہنچایا جائے گا۔

مزید :

بزنس -اہم خبریں -