ایس ایل ایم آئی ایسمیں تین سالوں میں ساڑھے 3لاکھ سے زائد بچے رجسٹرڈ ہوئے : چےئر مین ٹیوٹا

ایس ایل ایم آئی ایسمیں تین سالوں میں ساڑھے 3لاکھ سے زائد بچے رجسٹرڈ ہوئے : ...

  

لاہور(پ ر) چےئر مین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے کہا ہے کہ ٹیوٹا کا قائم کردہ دنیا کا چھٹا اور پاکستان کا واحد سکلز لیبر مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم انتہائی کامیابی سے تین سالوں میں پنجاب کے نوجوانوں کو جدید طرز پر نوکریوں کے مواقع فراہم کر رہا ہے اس سسٹم کی کامیابی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ صرف تین سالوں میں اس آن لائن پورٹل کے ساتھ 3لاکھ 69ہزار طلباء رجسٹرڈ ہوئے وہ ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے عرفان قیصر شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بہت سارے آن لائن جاب پورٹل موجود تھے لیکن ان میں سے کوئی بھی ہنر مند نوجوانوں کو مواقع فراہم نہیں کر رہا تھا تاہم ایک ایسے پورٹل کی اشد ضررت ہے جہاں پرہنر مند نوجوانوں کو گھر بیٹھے انٹر نیٹ کے استعمال سے نوکریوں کے مواقع فراہم کیے جا ئیں جنہوں نے ٹیوٹا و دیگر اداروں سے ٹیکنیکل اور فنی تعیم حاصل کر رکھی تھی اس پورٹل کی ضرورت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی پورٹل بنا نوجوانوں نے فوری اس پر رجسٹرڈ ہونا شروع کر دیا۔

اور تین سالوں میں 3لاکھ 69ہزار نوجوان رجسٹرڈ ہوئے جبکہ 55ہزارا یمپلائرز رجسٹرڈ ہیں جو نہ صرف اندرون ملک نوکریوں کے مواقع بلکہ بیرون ملک نوکریوں کے مواقع بھی فراہم کر رہے ہیں ان ممالک میں سعودی عرب،متحدہ عرب امارات اور دیگر گلف ممالک شامل ہیں

مزید :

کامرس -