شہریار ملک ٹینس ، ٹاپ سیڈڈ عثمان لطیف کو ثاقب عمر نے باہر کردیا

شہریار ملک ٹینس ، ٹاپ سیڈڈ عثمان لطیف کو ثاقب عمر نے باہر کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام شہریار ملک نیشنل گراس کورٹ ٹینس چیمپئن شپ میں تمام ٹاپ سیڈ کھلاڑیوں نے اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا ماسوائے مینز سنگل میں ایک اپ سیٹ ہوا جب ٹاپ سیڈڈ عثمان لطیف کو ثاقب عمر نے ہرا کر باہر کردیا۔ اس موقع پر پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رشید ملک، چیف ریفری عارف قریشی اور ٹینس کے کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔پری کوارٹرفائنلز میں عقیل خان نے برکت اللہ ، مدثرمرتضیٰ نے عمر بابر، مزمل مرتضیٰ نے اعجاز خان، ہیرا عاشق نے محمد زاہد مجاہد ، ابدال حیدر نے فیضان خرم ، شہزاد خان نے یوسف خان، اپ سیٹ میں ثاقب عمرنے عثمان لطیف ، محمد عابد نے حسن ریا ض کو ہرا کر کوارٹرفائنلز کیلئے کرلیا۔ویمنز سنگلز میں سارہ منصور نے عائشہ عاصم کو ، عشاء جواد نے مریم ، سارہ محمد نے ماہ نور سہیل، نور ملک نے سارہ سلمان، مہوش چشتی نے ماہا سید کو جبکہ، مینز ڈبلز پری کوارٹرفائنلز میں محمد عابد اور عثمان رفیق نے حسن ریاض اور زریاب پیرزادہ کو ، مزمل مرتضیٰ اور مدثر مرتضیٰ نے ہارون زاہد اور عبدالرحمان،ہیرا عاشق اور عبدالرحمان ملک نے یوسف خان اور اعجاز خان کو ہرا کر کواٹرز فائنلز کیلئے کوالیفائی کرلیا۔