زائچہ گھر ۔۔علم نجوم کی روشنی میں اپنا مستقبل جانیں
میڈیکل کی فیلڈ
اقصیٰ۔ ٹھٹھہ
سوال: میرے لیے میڈیکل کی فیلڈ بہتر رہے گی یا نہیں؟
جواب: میڈیکل کے شعبہ جات آپ کے لیے بہتر ہیں لیکن کامیابی کے لیے مستقبل مزاجی سے محنت بہت ضروری ہے۔ غیر مستقل مزاجی سے مشکلات اور پریشانیوں میں اضافہ ہو گا اور تعلیمی مقاصد بھی پورے نہیں ہوں گے۔
ساڑھ ستی کے اثرات
زوہیب سہیل
سوال: شادی اور بزنس سے متعلق پوچھنا چاہتا ہوں ،میرے ستارے کیا کہتے ہیں اس بارے؟
جواب: آپ کے زائچے کے مطابق آپ زحل کی ساڑھ ستی کا شکار ہیں جس کی وجہ سے معاملات زندگی میں مشکلات اور پریشانیاں آئیں گی۔ کاموں میں رکاوٹ، طبیعت میں بے چینی اور انتشاری کی کیفیت پیدا ہو گی جس کی وجہ سے غلط فیصلے سرزد ہوں گے۔ حالات میں بہتری کے لیے مکمل روحانی تدابیر اختیار کریں۔ انشاء اللہ بہتری ہو گی۔
پیدائشی زائچہ
محمد بوٹا ساگر۔ نارووال
سوال: میرا زائچہ بنا دیں۔
جواب: آپ کا طالعِ پیدائش برج سنبلہ ہے، حاکم سیارہ عطارد ہے۔ طالعِ قمری آپ کا برج ثور ہے۔ طالعِ شمسی آپ کا برجِ میزان ہے۔ زائچے میں اس وقت مہاد شارا ہو کی چل رہی ہے۔ یہ دور 13-10-12 سے شروع ہے اور 13-10-23 تک رہے گا۔ راہو آپ کے بارہویں گھر بیٹھا ہے۔ یہ گھر خفیہ دشمنوں اور حاسدین کا ہے۔ مزید راہو یہاں سے آپ کے اہم گھروں کو نہس نظر کر رہا ہے۔ جس کی وجہ سے زندگی میں مشکلات اور پریشانیاں بڑھ جائیں گی۔ لہٰذا مکمل روحانی تدابیر اختیار کریں۔ تاکہ اس پریشانی سے بچ سکیں۔
شادی اور مستقبل
امارہ بتول۔ شیخوپورہ
سوال: میں نے پوچھنا ہے کہ میری شادی اپنوں میں ہو گی یا غیروں میں؟
جواب: آپ کے زائچے کے تجزیے کے مطابق آپ کی شادی خاندان سے باہر ہونے کے امکانات زیادہ ہیں۔ شادی میں مشکلات اور پریشانیاں نظر آ رہی ہیں۔ شادی اور ازدواجی معاملات میں بہتری کے لیے روحانی تدابیر اختیار کریں۔ شادی سے پہلے ہونے والے شریک حیات کا زائچہ بنوا لیں تاکہ آئندہ کی مشکلات سے بچا جا سکے۔
پیدائشی زائچہ
محمد آصف ندیم۔ فیصل آباد
سوال: برائے مہربانی میرا زائچہ بنا دیں۔
جواب: زائچہ کے مطابق آپ کا طالع پیدائش برج سرطان ہے حاکم سیارہ قمر ہے طالعِ قمری آپ کا برج دلو ہے اور شمسی برج آپ کا برجِ ثور ہے۔ زائچہ میں اس وقت مہادشا زہل کی چل رہی ہے لہٰذا آپ کو یہ دور بہت محتاط ہو کر چلنا چاہیے۔ زندگی میں مشکلات اور پریشانیاں بہت آئیں گی لہٰذا احتیاطی تدابیر کریں۔
صدقات کی ادائیگی
فراز حسین۔ حاصل پور
سوال: میں اپنا استخارہ کروانا چاہتا ہوں۔ مجھے ایک سال سے نوکری نہیں مل رہی اور جو کام کرنے لگتا ہوں وہ رُک جاتا ہے۔ میں ایک لڑکی کو پسند کرتا ہوں اور وہ مجھے پسند کرتی ہے مگر لڑکی کی والدہ راضی نہیں ہے۔
جواب: آپ کے زائچے کے تجزیے کے مطابق کچھ وقتی مشکلات ہیں جن کو صبر و تحمل اور روحانی تدابیر سے حل کیا جا سکتا ہے۔ آپ بدھ کے روز سبز کپڑا کا صدقہ کریں۔ سبز رنگ کے پرندوں کو آزاد کروائیں۔ مبارک نگینہ زمرد پہنیں۔ انشاء اللہ بہتری ہو گی۔
۔۔۔
( ایم اے شامی نقشبندی روحانی علوم سمیت علم نجوم ،علم الاعداد، دست شناسی ،علم الجفر کے ماہر ہیں،وہ کئی قومی اخبارات و جرائد میں کالم لکھ کر لوگوں کی رہ نمائی کرتے ہیں۔
اگر آپ کو بھی ایسے مسائل کا سامنا ہے تو اپنے کوائف اس پتہ پر ای میل کریں ،کوائف میں اپنا نام،تاریخ پیدائش،وقت پیدائش،شہر کا نام لازمی لکھیں۔جواب اس کالم مِیں باری آنے پر دیا جائیگا۔نامکمل کوائف کا جواب نہیں دیا جاتا pakastrologer@gmail.com )