نوجوانوں کے آن لائن سرگرم گینگز کم عمر لڑکیوں کیلئے گھروں کے اندر ہی خطرہ بن گئے

نوجوانوں کے آن لائن سرگرم گینگز کم عمر لڑکیوں کیلئے گھروں کے اندر ہی خطرہ بن ...
نوجوانوں کے آن لائن سرگرم گینگز کم عمر لڑکیوں کیلئے گھروں کے اندر ہی خطرہ بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برطانیہ (ویب ڈیسک) نوجوانوں کے آن لائن سرگرم گینگز کم عمر لڑکیوں کیلئے گھروں کے اندر ہی خطرہ بن گئے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق برطانوی میڈیا میں نیشنل کرائم ایجنسی کی چونکا دینے والی رپورٹ سامنے آئی ہے ۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ آن لائن گینگز نوعمر بچوں سے بدسلوکی، تشدد اور ایکسٹریم مواد شئیر کرتے ہیں، سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوان لڑکیوں کو بہکا کر تعلقات استوار کرنے کے بعد اُن سے برہنہ تصاویر طلب کرتے ہیں، انکار پر اُنہیں خطرناک نتائج کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ 

نیشنل کرائم ایجنسی نے والدین کو بچوں سے اُن کی آن لائن سرگرمیوں کے حوالے سے بات چیت کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ اِس نئی وبا سے نمٹنے کے لیے برطانوی پولیس کے ساتھ ساتھ انسدادِ دہشت گردی، سائبر کرائم اور بچوں کے تحفظ کے یونٹس بھی سرگرم ہوگئے ہیں۔

مزید :

برطانیہ -