بھینس کالونی میں باڑےکے مالک کو قتل کرکے وہیں دفنا دیا گیا، حیران کن انکشاف

بھینس کالونی میں باڑےکے مالک کو قتل کرکے وہیں دفنا دیا گیا، حیران کن انکشاف
 بھینس کالونی میں باڑےکے مالک کو قتل کرکے وہیں دفنا دیا گیا، حیران کن انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں باڑےکے مالک کو قتل کرکے باڑے میں ہی دفنا دیا گیا، جانوروں کو فروخت کرکے ملنے والی رقم اور باڑے کے ملازمین غائب ہیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مقتول مالک حاجی اخلاق احمد قریشی تین روز سے لا پتہ تھا لیکن اس کے لاپتہ ہونے کے حوالے سے پولیس کو آگاہ نہیں کیا گیا۔

تین روزکے بعد ان کے منشی عبد الحمید اور  ڈرائیورعرفان گجر  نے مددگار 15 پولیس کو اطلاع دی۔ سکھن پولیس نے تین روز کے بعد مددگار 15 پولیس کو اطلاع ملنے پرباڑے میں کھدائی کرکے مقتول کی لاش نکال لی۔

مقتول باڑے میں اکیلا رہتا تھا اور فیملی پنجاب میں رہائش پذیر ہے، پولیس کو شک ہے ہےکہ باڑے میں کام کرنے والے ملازموں نے ہی حاجی اخلاق احمد قریشی کو قتل کیا اور لاش باڑے میں دفنا کر فرار  ہوگئے۔

مقتول نے چند روز قبل کچھ مویشی فروخت کیے تھے، مقتول کے پاس بڑی رقم موجود تھی، رقم اور  باڑے میں کام کرنے والے تین ملازم غائب ہیں،ملازموں میں زاہد ، نورو اور عرفان شامل ہیں۔

تینوں ملازمین ملزمان آپس میں سگے بھائی بتائے جاتے ہیں، موت کی حتمی وجہ جاننے کے لیے مقتول کا پوسٹ مارٹم کروایا جارہا ہے۔