سندھ اسمبلی کے 2 ارکان میں کرونا وائرس کی تصدیق
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد بڑھنے لگی، دو اراکین سندھ اسمبلی میں مہلک ترین وائرس تصدیق ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے دارالحکومت کراچی میں کراچی میں لاک ڈاون میں نرمی کے باعث کرونا کیسز میں اضافہ ہوگیا جس کی وجہ سے شہر کے نجی اور سرکاری ہسپتالوں میں کورونا کے وارڈ بھرگئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی کے دو اراکین میں بھی مہلک ترین وائرس کوویڈ 19 کی تشخیص ہوئی ہے، جس کے نام سعدیہ جاوید اور ساجد جوکھیو ہے، دونوں اراکین اسمبلی نے خود کو گھر میں آئیسولیٹ کرلیا ہے۔