بھارت مکاری سے کشمیر میں زمینی حقائق تبدیل کر رہا ہے،منیر اکرم
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ بھارت مکاری سے کشمیر میں زمینی حقائق تبدیل کر رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر منیر اکرم نے سلامتی کونسل کے ورچوئل مباحثے میں شرکت کی۔مباحثے کا موضوع تنازعات میں گھرے سولین کی حفاظت تھا۔پاکستانی مستقل مندوب نے مباحثے میں پاکستان کا موقف پیش کیا۔
پاکستانی سفیر نے مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کو کشمیر میں بھارتی جنگی جرائم کا نوٹس لینا چاہئے،بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔
منیر اکرم کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کے موثر اقدامات نہ کرنے کی قیمت کشمیریوں کو ادا کرنی پڑتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت مکاری سے کشمیر میں زمینی حقائق تبدیل کر رہا ہے۔
انہوں نے مباحثے کے دوران بتایا کہ گزشتہ ماہ میں بھارت نے33 کشمیریوں کو شہید کیا،ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے رواں سال 989 کشمیری شہید ہوئے۔منیر اکرم کا مزید کہنا تھا کہ بھارت جنیوا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی کر کے کشمیرمیں تسلط قائم کیے ہوئے۔