جو اپنے بیانیہ سے وفانہ کرسکے وہ عوام سے کیا وفا کریں گے ، شبلی فراز

جو اپنے بیانیہ سے وفانہ کرسکے وہ عوام سے کیا وفا کریں گے ، شبلی فراز
جو اپنے بیانیہ سے وفانہ کرسکے وہ عوام سے کیا وفا کریں گے ، شبلی فراز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ اپنے کارکنوں کو تنہا چھوڑ کر ہر مرتبہ میدان سے بھاگنے والوں سے قوم آگاہ ہے،جو اپنے بیانیہ سے وفانہ کرسکے وہ عوام سے کیا وفا کریں گے ، قوم کے بچوں کا مستقبل چھین کر اپنی اولادوں کی زندگی بنانے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی ۔


وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینٹر شبلی فراز نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ آج کے دن پاکستان کو اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی طاقت بننے کا اعزازحاصل ہوا،ہماری ایٹمی قوت پاکستان اوراس کے عوام کے تحفظ و سلامتی کی ضامن ہے۔

سینٹر شبلی فراز کاکہنا ہے کہ مریم نواز صاحبہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے والی ایک نسل کی محنت اور کاوش کو ہر چیز کی طرح اپنے خاندان سے نہ جوڑیں۔ اپنے کارکنوں کو تنہا چھوڑ کر ہر مرتبہ میدان سے بھاگنے والوں سے قوم آگاہ ہے،جو اپنے بیانیہ سے وفانہ کرسکے وہ عوام سے کیا وفا کریں گے .

وفاقی وزیر کاکہنا ہے کہ آپ کی قیادت کی وفا مٹی سے نہیں ،پیسے سے رہی ،ان وفاﺅں کی تصویریں ایون فیلڈ اوردیگر جائیدادوں کی صورت دنیا بھر میں نظر آتی ہیں،انہوں نے کہاکہ قوم کے بچوں کا مستقبل چھین کر اپنی اولادوں کی زندگی بنانے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی ۔