کراچی میں تباہ ہونے والے طیارے کا گم ہو جانے والا ” وائس ریکارڈر “ ڈھونڈ لیا گیا ، یہ کہاں سے ملا ہے ؟ بڑی خبر آ گئی

کراچی میں تباہ ہونے والے طیارے کا گم ہو جانے والا ” وائس ریکارڈر “ ڈھونڈ لیا ...
کراچی میں تباہ ہونے والے طیارے کا گم ہو جانے والا ” وائس ریکارڈر “ ڈھونڈ لیا گیا ، یہ کہاں سے ملا ہے ؟ بڑی خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ عید سے دو روز قبل گر کر تباہ ہو گیا جس میں 97 مسافرجان کی بازی ہار گئے تاہم 2 افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے تاہم اب اس کی تحقیقات میں اہم ترین پیش رفت ہوئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایئر بس طیارہ ساز کمپنی کی ٹیم بھی تحقیقات میں مدد کیلئے پاکستان میں موجود ہیں تاہم اس میں بڑی پیش رفت یہ ہوئی ہے کہ حادثے کے دوران گم ہو جانے والاطیارے کا ” وائس ریکارڈر “ ڈھونڈ نکالا گیا ہے ۔ تحقیقاتی ٹیموں نے حادثے کو سات دن گزر جانے کے بعد ایک مرتبہ پھر سے نئے سرے سے اس کی تلاش شروع کی تاہم جب جہاز کا ملبہ ہٹایا گیا تو یہ حادثے کی جگہ پر سے ہی مل گیا ۔ طیارہ حادثے کی تحقیقات کیلئے وائس ریکارڈر کو ڈھونڈنا بہت ہی اہم تھا اس سے تحقیقات میں بہت زیادہ مدد ملے گی ۔
یاد رہے کہ وائس ریکارڈر کی تلاش کے دوران پی آئی اے کی جانب سے شہریوں کیلئے پیغام بھی جاری کیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ شہری تباہ شدہ طیارے کا کوئی پرزہ نشانی کے طور پر نہ رکھیں، ہوائی جہاز کا کوئی بھی پرزہ ملے تو تحقیقاتی کمیٹی کے حوالے کردیں۔دریں اثنا پی آئی اے طیارہ حادثے میں جاں بحق 43 میتیں ورثاءکے حوالے کردی گئیں۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارہ حادثے میں شہید افراد کی لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے اب تک 43 میتیں ورثاءکے حوالے کی جاچکی ہیں، 43 میں سے 5 میتیں ورثاءہسپتال سے براہ راست لے گئے، 54 میتیں ایدھی اور چھیپا کے سرد خانوں میں موجود ہیں، میتوں کی حوالگی کیلئے ڈی این اے رپورٹ کا انتظار ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -