شبیر شریف شہید اور راحیل شریف میں کام لگن سے کرنے کی قدر مشترک ہے،نجمی کامران
لاہور(آئی اےن پی)نئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی بہن نجمی کامران نے کہا ہے کہ ایک بہن کیلئے اس سے زیادہ خوشی کی بات اور کیاہو سکتی ہے کہ اس کا بھائی اتنے بڑے عہدے پر فائز ہو ، اس پر اللہ کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے وہ کم ہے ، شبیرشریف شہید اور راحیل شریف میں یہ بات مشترک ہے دونوں انتہائی کمٹڈ اور اپنا کام لگن سے کرتے ہیں ۔ بد ھ کو اپنے بھائی کے چےف آف آرمی سٹاف بننے کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نئے آرمی چیف کی بہن کا مزید کہنا تھاکہ یہ اللہ کا خاص کرم ہے کہ اس نے ہمیں اتنی عزت بخشی اور اس پر پورا خاندان بہت خوش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے خاندان کیلئے دوسرابڑا اعزاز ہے کیونکہ پہلے میرے بڑے بھائی شبیر شریف شہید نے ملک کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ دیا اور اب چھوٹے بھائی اتنے بڑے عہدے پر فائز ہوئے ہیں ۔نجمی کامران