لاہور ہائیکورٹ نے شیری رحمن کیخلاف توہین رسالت کا مقدمہ بحال کر دیا

لاہور ہائیکورٹ نے شیری رحمن کیخلاف توہین رسالت کا مقدمہ بحال کر دیا
لاہور ہائیکورٹ نے شیری رحمن کیخلاف توہین رسالت کا مقدمہ بحال کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے سابق وفاقی وزیر شیری رحمن کے خلاف توہین رسالت کا خارج شدہ مقدمہ بحال کرتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقدمہ کا چالان ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں پیش کریں۔ عدالت عالیہ میں اپیل درخواست دائر کرتے ہوئے شہری محمد فہیم نے مو¿قف اختیار کیا کہ اس نے توہین رسالت کے معاملہ پر سپریم کورٹ سے اندراج مقدمہ کا حکم حاصل کیا، پولیس تھانہ چہلیک نے مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزمہ کو شامل تفتیش کئے بغیر اعلیٰ سفارش پر ازخود مقدمہ خارج کر دیا۔ پولیس نے اس اخراج رپورٹ کو مقامی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا اور مقامی مجسٹریٹ نے پولیس رپورٹ سے اتفاق کیا اور مقدمہ کو خارج کرنے کا حکم سنایا۔ عدالت عالیہ سے استدعا ہے کہ اس مقدمہ کے اخراج کے حکم نامہ کو کالعدم قرار دیکر مقدمہ کو بحال کیا جائے۔

مزید :

قومی -