مردوں کے بارے میں وہ ایک بات جو خواتین کو پتہ چل جائے تو ان کی دلچسپی بالکل ختم ہوجاتی ہے؟ سائنسدانوں نے حیران کن انکشاف کردیا

مردوں کے بارے میں وہ ایک بات جو خواتین کو پتہ چل جائے تو ان کی دلچسپی بالکل ...
مردوں کے بارے میں وہ ایک بات جو خواتین کو پتہ چل جائے تو ان کی دلچسپی بالکل ختم ہوجاتی ہے؟ سائنسدانوں نے حیران کن انکشاف کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میڈرڈ (نیوز ڈیسک)یہ تاثر عام پایا جاتا ہے کہ خواتین کی توجہ وہی مرد حاصل کرتے ہیں جو دیکھنے میں بہت ہینڈسم ہوتے ہیں اور جن کے پاس ایک کے بعد ایک خاتون کو اپنے جال میں پھنسانے کا ہنر ہوتا ہے، جبکہ اس کے برعکس شریف النفس اور عام شکل و صورت والے مردوں کے لئے کامیابی کے کوئی خاص امکانات نہیں ہوتے۔ سائنسدانوں نے اس بات کی حقیقت جاننے کے لئے ایک تحقیق کرنے کا فیصلہ کیا اور بالآخر یہ دلچسپ نتائج سامنے آئے کہ خواتین کے جنس مخالف کی طرف رویے کے متعلق ہماری عمومی آراءخاصی غلط ثابت ہوئی ہیں۔
تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ اگرچہ ابتدائی طور پر ہینڈسم اور ہیرو نظر آنے والے تیز طرار مرد خواتین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں لیکن جونہی خواتین کو ان کے کردار کے منفی پہلوﺅں، جارحانہ طبیعت اور دیگر خواتین میں دلچسپی جیسے معاملات کا پتا چلتا ہے تو وہ ان سے بیزار ہوجاتی ہیں، اور یوں ایسے مردوں کے ساتھ خواتین کا تعلق کبھی بھی دیر پا ثابت نہیں ہوتا۔ اس کے برعکس جو مرد کردار کے حوالے سے مضبوط ہوتے ہیں اور دغابازی اور فریب پر یقین نہیں رکھتے خواتین ان کی ثابت قدمی اور استقامت سے واقعی متاثر ہوتی ہیں اور انہیں مردوں کو دیر پا تعلق کے لئے منتخب کرتی ہیں۔

مزید جانئے: مصر کے آدھے مرد اپنی بیگمات کے ہاتھوں پٹتے ہیں: رپورٹ
سپین کی یونیورسٹی آف جیمز کے سائنسدانوں نے اس تحقیق کے لئے 214 مردوں کے رویوں کا مطالعہ کیا اور ان کے بارے میں خواتین کے نظریات اور آراءپر مبنی معلومات جمع کیں۔ سائنسی جریدے انٹرنیشنل جرنل آف سائیکالوجی میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ خواتین کسی مرد کے ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ ارتقائی اصولوں کو مدنظر رکھ کر کرتی ہیں۔ جارہانہ اور شوخ مزاج مرد جو کہ دیکھنے میں خوبصورت اور دولت مند بھی نظر آتے ہوں ابتدائی طور پر خواتین کو متاثر کرنے میں کامیاب رہتے ہیں لیکن خواتین جلد ہی جان جاتی ہیں کہ وہ ایک مستقل اور مضبوط تعلق کے لئے مناسب نہیں ہیں، لہٰذا ان سے جان چھڑانے میں ہی عافیت سمجھتی ہیں۔ اچھے کردار کے حامل صاف گو اور ایماندار مردوں کے بارے میں خواتین اس نتیجے پر پہنچتی ہیں کہ وہ ان کے بچوں کے مستقبل اور اچھے کردار کے لئے بہترین ثابت ہوں گے، لہٰذا عمر بھر کے تعلق کے لئے ان کی ترجیح یہی مرد ہوتے ہیں۔
دوسری جانب، تحقیق میں مردوں کے بارے میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وہ ظاہری خوبصورتی اور دلکشی کو بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں اور عموماً جب انہیں کسی خاتون کی شخصیت کے منفی پہلوﺅں کا علم ہو بھی جائے تو وہ اس کی ظاہری خوبصورتی اور دلکشی کی وجہ سے اس کے ساتھ تعلق جاری رکھنے کو ہی ترجیح دیتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -